لاہور(قدرت روزنامہ) عمران خان کو سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور سائفرچوری کرنے پر تا حیات نااہل اور انکی پارٹی پر پابندی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ سیکریٹ ایکٹ اور حلف کی خلاف ورزی غداری ہے۔
وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے خفیہ دستاویزات کا چوری کرنا ناقابل معافی جرم اورملک سے غداری ہے۔ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے۔ عمران خان ہر سیکریٹ ایکٹ حلف کی خلاف ورزی اور سائفر چوری کرنے پر تا حیات نا اہل کیا جائے اورفارن فنڈنگ پر پی ٹی آئی پربھی پابندی لگائی جائے ۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے آرٹیکل سکس کے تحت ان کا ٹرائل کیا جائے اور ایسے کرداروں کو آئندہ کے لئے نشان عبرت بنایا جائے ۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…