نارووال(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران نیازی اقتدار کی خاطر پاگل پن کا مظاہر ہ کر رہا ہے جس نے اپنے ساڑھے تین سالہ دورہ حکومت میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا، عوام بید ار ہوچکے ہیں اور وہ اس کے کسی قسم کے دھوکے میں نہیں آئے گے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا اسے عوام سے زرہ برابر بھی ہمدردی نہیں کیوںکہ عمران نیازی اپنی سیاست چمکانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کرکے جلسے کرنے میں لگا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے بدوملہی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ سیلاب نے جن علاقوں میں تباہی مچائی ہے وہاں سیلاب زدہ علاقوں کو کوئی دورہ نہیں کیا۔
حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عام انتخاب مقررہ وقت پر ہونگے ۔ انتخابات کے بارے میں عمران نیازی کا خواب کسی صورت پورا نہیں ہوگا انہوںنے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں انتقامی کاروائی کے تحت سپورٹس سٹیکمپلکس کا جھوٹا کیس مجھ پر بنایا تھا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ آپ کے حلقہ کے ایم این اے کو عدالت عظمیٰ نے با عزت طور بًڑی کیا ہے جو کہ حلقہ کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
اس موقع پر یوسی بدوملہی کے سابق چیئرمین چودھری امجد فاروق گجرنے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری سے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ بدوملہی میں یوٹیلٹی سٹور قائم جائے ، گرین بیلٹ ، لاہو ر نارووال نیور وڈ کو ڈبل کرنے اور بدوملہی کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ ا حسن اقبال نے کہا کہ لاہو ر نارووال نیوروڈ کو موٹر وے سے ملانے اور سیالکوٹ سے نارووال تک روڈ کی تعمیر کی منظور ی ہوچکی ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا۔
یوٹیلٹی سٹور قائم کرنے ، گرین بیلٹ کی تعمیر کا مسئلہ بھی جلد حل ہوگا۔بدوملہی کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ہم بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ مگر سوئی گیس کی کمی کے باعث ہائی کورٹ سوئی گیس کے نئے کنکشنوں پر پابندی عائد کر رہی ہے ۔ اس موقع پر ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ سمیت علاقہ بھر سے معززین پارٹی ورکرز موجود تھے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…