مجھے آئی ایم ایف کے معاملات کو ڈیل کرنا آتا ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ عالمی مالیاتی ادارے سے کیسے نمٹا جائے اور اب کسی کو اس حوالے سے کسی چیز کی فکر نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے آئی ایم ایف کے معاملات کو ہینڈل کرنا آتا ہے اس لیے اب سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور نہ ہی کسی اور کو فکر کرنے کی ضرورت ہے۔
اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ سارا حساب کتاب کر لیا ہے، ڈالر کی موجودہ قدر حقیقی نہیں ہے،آئندہ دنوں میں ڈالر کی اصل قدر 200 روپے سے کم ہو جائے گی۔ انہوں نے جیو نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1998میں میں پاکستان پر معاشی پابندیاں تھیں، میں کامرس منسٹر تھا، رئیل اسٹیٹ کو میں نے متعارف کرایا تھا، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ڈالر کی اسمگلنگ یا قیاس آرائیوں کے ذریعے اپنے چند اربوں کی خاطر میں ملک کو اربوں ڈالر میں ڈبو دیں ، میں اس کے خلاف ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی موجودہ ویلیو اصلی ایکسچینج ریٹ نہیں ہے، ہنڈی اور قیاس آرائی والوں نے خوب کھیل کھیلا ہے، یہ کھیل عمران خان کے دور میں 123سے شروع ہوا اور ڈالر کو کھلا چھوڑ دیا گیا، ڈالر کبھی خود نہیں رکے گا ، کام آنا چاہیے اور اس کو ہینڈل کرنا آنا چاہیے۔ ڈالر کی اصل قدر 200سے نیچے ہے، انشاء اللہ 200سے نیچے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان فرسٹریشن کا شکار ہیں، ان کو خوف میاں نوازشریف کا ہے، پھر ان کو میری تکلیف ہے شاید ان کو پتا ہے کہ ماضی کی طرح معیشت ٹھیک ہوگئی تو عمران خان کو جگہ نہیں ملے گی۔
ڈیل اور ڈھیل صرف عمرا ن خان کی قسمت میں ہے، ڈیل کرکے الیکشن لڑا، عمران خان دھرنا دیا ، مینارپاکستان خود کو لانچ کرایا، پھر 35پنکچر والا ڈرامہ کیا، ان کی خواہش پر عدالتی کمیشن بنایا گیا،فیصلہ ہوا کہ کوئی دھاندلی نہیں ہوئی،پھر عمران خان نے کہا کہ میرا سیاسی بیان تھا، شرم کی بات ہے کہ نظام حکومت کو متاثر کیا، 126دن قوم کو یرغمال بنایا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago