کراچی ٹرین آپریشن معطلی کی خبروں سے متعلق وضاحت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتِ پاکستان اور ریلوے پاکستان کی جانب سے کراچی سے ٹرین سروس معطلی سے متعلق وضاحت جاری کی گئی ہیں۔میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت نے ایک بار پھر کراچی سے ٹرین سروس کو بند کر دیا ہے۔

اس حوالے سے حکومتِ پاکستان نے اپنے ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا ہے۔

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے سندھ سے سیلاب کے باعث ایک ماہ سے زائد عرصے تک معطل رہنے والی ٹرین سروس کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔دوسری جانب ریلوے پاکستان نے اس خبر کو جعلی قرار دیتے ہوئے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ پہلے سے چلنے والی تمام ٹرینیں معمول کے مطابق روانہ ہوں گی، ہماری پہلی ترجیح مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، ٹرین اسی وقت روانہ ہوتی ہے جب ہمارے انجینئرز ٹریکس کو فٹ قرار دیتے ہیں۔


ریلوے پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی تک چلنے والی خیبر میل اور رحمٰن بابا ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ ہوں گی، ہمارے وعدے کے مطابق کراچی تک کل سے مزید تین ٹرینوں (قراقرم، پاک بزنس، کراچی ایکسپریس) کے آپریشن کا آغاز ہو جائے گا۔واضح رہے کہ اتوار کے روز کراچی سے پہلی ٹرین رحمٰن بابا ایکسپریس راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گئی تھی۔

Recent Posts

خوشخبری دیتا ہوں، میں شہید بی بی کا وعدہ پورا کرنے جا رہا ہوں، بلاول بھٹو کا حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید…

8 mins ago

ایک جماعت نے گڈ اور بیڈ طالبان کی بحث شروع کی جس کا خمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے…

19 mins ago

آئینی ترمیم کے لیے ہمارے ممبران کو لاپتا کیا گیا، رہنما جے یو آئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے…

27 mins ago

بلوچستان کو 24 گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی قرارداد منظور

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی نے صوبے کو 24 گھنٹے بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی…

35 mins ago

تعلیم یافتہ خاندان صبا فیصل کے نشانے پر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صبا فیصل پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک مقبول اداکارہ ہیں، جن کی…

47 mins ago

خصوصی کمیٹی میں منظور مسودے کے اہم نکات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم کے حوالے سے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے…

54 mins ago