لاہور(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی ۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہ ہوئے ان کی جانب سے مستقل حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔وکلا ء کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اہم ملکی امور میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکیں گے جبکہ حمزہ شہباز کمر میں تکلیف کے باعث عدالت نہیں آسکتے لہٰذاعدالت ان کی حاضری کی معافی کی درخواستیں قبول کرے۔عدالت نے وزیراعظم کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کو عدالت میں پیشی کے لیے اپنا نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دیدی جبکہ حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…