پشاور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دو ٹیلی تھونز میں 10 ارب روپے جمع کرنے کے دعوؤں کے برعکس پنجاب اور کے پی کی حکومتوں کو فلڈ ریلیف اکاؤنٹس میں چار ارب روپے کے قریب جمع ہوئے ہیں ۔اس رقم میں کریڈٹ کارڈز کی ایک ارب روپے کی رقم بھی شامل ہے۔
جس کی منتقلی کا عمل جاری ہے تاہم، سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کریڈٹ کارڈ کی ادائیگیاں بینگ کو مل چکی ہیں۔روزنامہ جنگ میں ارشد عزیز ملک کی خبر کے مطابق اس حوالے سے جب خیبرپختونخوا کے ایک ذمہ دار وزیر سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ پہلے وزیراعظم کے فنڈز کی تفصیلات فراہم کی جائیں تب صوبے کے فنڈز کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر ریلیف اکاؤنٹ میں موجود فنڈز پی ٹی آئی کی جمع کردہ رقم سے بہت کم ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے 29اگست اور 12 ستمبر 2022کو دو ٹیلی تھون منعقد کیے۔عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ تاریخ میں کبھی بھی دو ٹیلی تھون کے پانچ گھنٹے میں 10ارب روپے اکٹھے نہیں ہوئے۔ انھوں نے کہا تھا کہ ہم ان فنڈز کو شفاف طریقے سے استعمال کریں گے اور ایک ایسا نظام وضع کریں گے جو ان کے استعمال میں شفافیت لائے گا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…