تفتیش کا رخ میاں شریف کی طرف موڑا جاتا تو تمام سوالات کے جواب مل جاتے، حسین نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز نے بہن مریم نواز کی ایوان فیلڈ فلیٹس ریفرنس میں بریت کو انصاف کی فتح قرار دیدیا ہے . ایک انٹرویومیں حسین نواز نے کہا کہ ایون فیلڈ فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز کی بریت انصاف کی فتح ہے، اس کیس میں دادا میاں شریف کے اثاثے نواز شریف سے جوڑنے کی کوشش کی گئی .

انہوں نے کہا کہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ کس طرح نواز شریف اور مریم نواز کو نشانہ بنایا گیا، ثابت ہوگیا کہ 2018 میں کس طرح انتخابات کے نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی . ن لیگی قائد نے کہا کہ تفیش کا رخ میاں شریف کی طرف موڑا جاتا تو تمام سوالات کے جواب مل جاتے، جنہوں نے 1930 کی دہائی میں تجارت کا آغاز کیا .

. .

متعلقہ خبریں