کراچی(قدرت روزنامہ)سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان . میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے پہلے ایک گھنٹے میں 300 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .
مارکیٹ میں اِس وقت خریداری کا رجحان غالب ہے . کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں1.29 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے .
ایک ڈالر کی قیمت 226 روپے تک گر گئی ہے . گذشتہ آٹھ کاروبار ی دنو ں میں ڈالر کی قیمت میں 13.71 روپے کی کمی واقع ہو چکی ہے . دوسری جانب ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت نے ایف آئی اے کو ٹاسک دیتے ہوئے مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کی ہدایت کر دی ہے . تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کے چیف آف اسٹاف کے دستخط سے زونل دفاتر کو ایک مراسلہ جاری ہوا ہے، جس میں مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے . ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا . مراسلے میں کہا گیا کہ ڈالر کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر اتار چڑھائو سے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں . مراسلے کے مطابق کریک ڈائون کی ہفتہ وار رپورٹ ڈائریکٹر ای سی ڈبلیو کو ارسال کی جائے گی، کارروائیوں کی آڑ میں ممکنہ کرپشن کی روک تھام کے لیے زونل ڈائریکٹرز نظر رکھیں گے .
. .