اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مسئلہ اپنے کیسز ختم کرانا تھا، مہنگائی اور غریب ایک بہانہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو اپنے رشتہ دار سے تبدیل کرانا تھا، گھر کی بات گھر میں ہی رکھوانا تھا۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ غریب معاشی طور پر مر جائیں گے، ہر ایک کو اپنا نام نکلوانا تھا، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ سے متعلق پارٹی ذمہ داران کو اہداف سونپ دیے۔
حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے معاملے پر عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قائدین کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا، جس میں سیاسی صورتحال، مجرموں کو ملنے والے این آر او پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…