افغانستان سے انخلاء پر جوبائیڈن کی مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء اور ملک میں طالبان کے کنٹرول کے بعد کیے گئے سروے میں جوبائیڈن کی مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت میں 7 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ، کابل میں افراتفری پر ان کی پالیسیوں پر تنقید کے ساتھ ہی امریکی صدر کی مقبولیت کی درجہ بندی کم ترین سطح 46 فیصد پر آگئی کیوں کہ افغانستان کے تنازع کو سنبھالنے کی حکمت عملی کے حوالے سے جو بائیڈن کو سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سے بھی بدتر سمجھا جارہا ہے اور کابل سے فوج واپس بلانے کی حکمت عملی پر امریکی صدر پر ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنز دونوں کی طرف سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔امریکہ کے سابق نائب صدر مائیک پنس نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکی صدر جو بائیڈن کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا ملک کی خارجہ پالیسی کے لیے توہین آمیز ہے ، بائیڈن نے طالبان کے ساتھ کیے گئے امریکی معاہدے کو توڑ دیا ، معاہدہ میں طالبان کے امریکی افواج پر حملے بند کرنے کی شرائط تھی ، طالبان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہیں دیں گے ، افغان رہنماؤں سے نئی حکومت بنانے پر مذاکرات کے لیے آمادہ ہوں گے ، ان شرائط کے بعد ہی امریکی افواج نے بتدریج افغانستان سے نکلنا تھا۔اسی طرح افغان جنگ میں شریک ایک سابق امریکی فوجی میٹ زیلر نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے حالات پر مایوسی کا اظہار کیا ، میٹ زیلرکا کہنا تھا کہ 20 سال میں کھربوں ڈالرز اور ہزاروں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد طالبان ایک با رپھر کابل پر قابض ہوچکے ہیں ، 20 سال بعد ‘اب میں یہاں بیٹھا سوچ رہا ہوں کہ کیا میرے پچھلے 20 سال مکمل طور پر بیکار اور بے مقصد تھے، وہ تمام دوست جنہیں میں نے افغانستان میں کھویا، آخر ان کی موت کس لیے ہوئی؟ اگر نتیجہ یہی نکلنا تھا تو پھر انہوں نے کس لیے قربانی دی ، مجھے لگتا ہے کہ اس دوران میں نے کوئی قابل قدر کام کیا ہے۔

Recent Posts

پنجگور ،چیدگی بارڈر سے آنے والی گاڑیوں سے بھتہ گیری، روزانہ لاکھوں روپے وصول کیے جانے لگے

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور بارڈرز سے آنے والی گاڑی سے بھتہ خوری جاری فی گاڑی تین ہزار…

4 mins ago

خضدار، مہنگائی کا جن بے قابو، سبزیاں اور اشیاء خور دونوش عوام کی پہنچ سے دور

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارعید کی چھٹیوں کا سن کر مہنگائی کاجن بوتل سے باہر آگئی ہے گران…

18 mins ago

تربت ،لاپتہ افراد کا دھرنا، آج پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ کو سات دن مکمل آج پریس کانفرنس کریں…

30 mins ago

بلوچستان کےجامعات میں جعلی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے،بی ایس او (پجار)

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او (پجار) کے سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان…

42 mins ago

بولان، غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

بولان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بولان میںباپ نے ساتھیوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو سیاہ…

50 mins ago

بیلہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بیلہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بیلہ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق بلوچستان کے…

56 mins ago