شرجیل اور اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا ؟چیف سلیکٹر نے واضح کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے جو ٹیم منتخب کی اس سے اچھے نتائج لیے جا سکتے ہیں، بطور سلیکٹر مجھے شرجیل، صہیب مقصود اور اعظم خان سمیت کئی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کبھی شک نہیں رہا لیکن جب بات آئے فٹنس پر تو اس میں ایک طریقہ کار طے ہے،ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ فائنل حکمت عملی ہیڈ کوچ اور کپتان بناتے ہیں۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز ” کے مطابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے شرجیل اور اعظم خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ میں شامل نہ کیے جانے کے سوال پر کہا کہ ان کھلاڑیوں کی فٹنس پر گزشتہ 2 سال سے بات چل رہی ہے لیکن ان کو فٹنس کے حوالے سے بات سمجھ نہیں آرہی ، چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ بطور سلیکٹر مجھے شرجیل، صہیب مقصود اور اعظم خان سمیت کئی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کبھی شک نہیں رہا لیکن بات آئے فٹنس پر تو اس میں ایک طریقہ کار طے ہے اگر اس کو فولو نہ کیا تو یہ پوری ٹیم کو ڈسٹرب کرسکتا ہے,ان کا کہنا تھاکہ اگر ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے مجھے فٹنس اور فیلڈنگ کے لیے اوکے کا سائن دے دیا جائے تو مجھے ان کھلاڑیوں کو شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

Recent Posts

مصطفیٰ کمال نے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کا نسخہ پیش کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ…

22 mins ago

وسیم اکرم قومی ٹیم کی کارکردگی اور بار بار تبدیلیوں پر پھٹ پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ )سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ…

34 mins ago

وقت آگیا ہے بابر ، شاہین اور دیگر سینئرز کو اب آرام کروایا جائے،نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہئے: عثمان شنواری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے بھی…

1 hour ago

احسن خان نے شوبز انڈسٹری میں شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ یہ محض ایک…

1 hour ago

جس پر فدا تھی، اس کی شادی ہوگئی، ہانیہ عامر نے دل کی بات بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ…

2 hours ago

اداکارہ سعدیہ فیصل نے اپنے لیے آنیوالے رشتے کا قصہ سنادیا

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ سعدیہ فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے لیے بہت…

2 hours ago