ملتان(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان پاگل ہے یہ کون ہوتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر اس سے مشاورت کی جائے۔ جن لوگوں کی ایڑیاں گالوں سے بھی زیادہ نرم ہوں وہ احتجاج نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد کی زمین بہت گرم ہے اس پر پاؤں نہیں رکھ سکتے ۔ رانا ثناء اللہ ان کا انتظار کر رہے ہیں یہ آئیں تو سہی۔
ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی یا توثیق کا معاملہ کس نے کرنا ہے یہ دیکھنے کی بات ہے۔ عمران خان غیر سنجیدہ اور پاگل ہے ۔ اس آدمی کی کوئی اہمیت نہیں،اسے اہمیت نہیں دینی چاہئے ۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ بہت سادہ ہے۔ عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی کےمعاملے کو بگاڑ دیا ہے۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرمی چیف تعینات ہوتا ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی عمران خان کا معاملہ نہیں ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…