اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو شام 5 بجے طلب کیا گیا۔صدر مملکت عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین آرٹیکل 54 ون اور 56 تھری کے تحت طلب کیا گیا۔
وفاقی حکومت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا موقع فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا تھا۔وفاقی وزیر جاوید عباسی نے صدر کے خطاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کی تصدیق کی ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کے لیے 6 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی گئی تھی ,صدر مملکت کا پارلیمانی سال کے آغاز کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب آئینی تقاضا ہے۔
صدر مملکت کے خطاب کے بغیر قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا آغاز پہلے ہی ہوچکا ہے صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے حوالے سے کئی حکومتی شخصیات کے تحفظات تھے تاہم سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے صدر کے خطاب کے لیے راہ ہموار کی ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کے بعد صدر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا موقع فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے ۔وفاقی وزیرپارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے صدر کے خطاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہورہا ہے ،چھ اکتوبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری بھجوائی جارہی ہے۔ وزارت پارلیمانی امور حسب روایت صدر کو خطاب کی کاپی بھی بھجوائے گی جس کی تیاری جاری ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد 10 اکتوبر سے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…