دبئی میں ہیلپر کی نوکری والا ایشیائی باشندہ 2 کروڑ درہم جیت گیا

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہیلپر کی نوکری والا ایشیائی باشندہ 2 کروڑ درہم جیت گیا . مقامی میڈیا کے مطابق دبئی میں مقیم ایک ہندوستانی باشندے نے ابوظہبی میں منعقدہ بگ ٹکٹ کی ریفل ڈرا سیریز 244 میں 20 ملین درہم کا عظیم الشان انعام جیتا ہے، پردیپ کے پی کا تعلق جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالہ سے ہے، جو جبل علی میں ایک کار کمپنی میں بطور مددگار کام کرتا ہے، 24 سالہ نوجوان گزشتہ ایک سال سے ٹکٹ خرید رہا تھا اور آخر کار اس نے ٹکٹ نمبر 064141 کے ساتھ بڑا انعام جیت لیا، پردیپ اور ان کے 20 ساتھیوں نے مل کر 13 ستمبر کو آن لائن ٹکٹ خریدا اب یہ انعامی رقم تقسیم کریں گے .


معلوم ہوا ہے کہ جب قرعہ اندازی کے میزبانوں نے اسے اپنی بڑی جیت کے بارے میں بتانے کے لیے ان سے رابطہ کیا تو نئے ملٹی ملینیئر نے کہا کہ جی ہاں! میں ڈیوٹی پر ہوں، میری رات کی ڈیوٹی ہے .
بتایا گیا ہے کہ پردیپ گزشتہ سات ماہ سے دبئی میں مقیم ہیں، وہ جیک پاٹ جیت کر بہت پرجوش تھے اور اپنی قسمت پر یقین نہیں کر پا رہے تھے، یہ پوچھے جانے پر کہ وہ اپنا انعام کیسے خرچ کریں گے، پردیپ نے کہا کہ اس نے ابھی کوئی منصوبہ نہیں بنایا ہے کیوں کہ اسے اس کے جیتنے کی امید نہیں تھی .

دریں اثنا دبئی کے ایک اور ہندوستانی باشندے عبدالخدر دانش ایچ ایم نے 30 ستمبر کو خریدے گئے ٹکٹ نمبر 252203 کے ساتھ 1 ملین درہم کا دوسرا انعام جیتا، ہندوستانی شہریوں شاجی پوتھیا ویٹل اور محمد علی پیراتھوڈی نے ڈریم کار جیپ گرینڈ چروکی سیریز 08 جیت لی جب کہ 25 ملین درہم جیک پاٹ کے لیے اگلی قرعہ اندازی 3 نومبر کو ہوگی اور پہلی بار، 1 کلو سونے کا ہفتہ وار انعام بھی ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں