لاہور(قدرت روزنامہ)گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے شرمناک واقعہ نے ملک بھر میں ہلچل مچا رکھی ہے،وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کو واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دےدی ہے جبکہ تمام طبقات کی جانب سے اس افسوسناک واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے ،ایسے میں معروف صحافی اور کالم نگار عامر ہاشم خاکوانی کو بھی خاتون ٹک ٹاکرکےساتھ پیش آنےوالےواقعہ نےآگ بگولہ کردیاہے،عامر ہاشم خاکوانی کاکہناہےکہ اس واقعہ کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ ویڈیوز کے ذریعے ان میں سے جتنے شناخت ہوسکیں،انہیں پکڑ کر سخت سزائیں دی جائیں اور ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں عامر ہاشم خاکوانی کا کہنا تھا کہ لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر دل بڑا دکھی ہے، یقین نہیں آ رہا کہ ایک پورا ہجوم ایسی بے غیرتی ، بے شرمی اور بدبختی پر اتر آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع اور دنوں پر بدقسمتی سے فیملیز کے ساتھ باہر نکلنا مشکل ہوجاتا ہے، بچے ضد کریں، پھر بھی میں انہیں چودہ اگست اور اس جیسے دیگر دنوں پر باہر نہیں لے جاتا، اندازہ ہوتا ہے کہ نوجوان کیسے بے لگام،بےقابوہوئےپھرتےہیں،بھوکے،بے شرم،لوسی کتوں کی طرح زبانیں نکالے،خنزیرسی آنکھوں سےگھورتے ہوئے ، یہ بہرحال اندازہ نہیں تھا کہ سینکڑوں لوگ ایک نہتی خاتون پرٹوٹ پڑیں گے،عام مشاہدہ ہے کہ ہجوم ایسا نہیں کرتا، انفرادی طور پر بدتمیزی کے واقعات ہو جاتے ہیں مگر عام طور پر ہجوم میں سے کچھ لوگ ضرور ایسے لونڈوں کو روکتے ہیں،معلوم نہیں یہ کون سے سیاہ بخت تھے کہ کسی میں زرا بھی شرم اور حیا نہیں تھی۔عامر ہاشم خاکوانی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ بڑا خوفناک، دل ہلا دینے والا ہے،اس کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ ویڈیوز کے ذریعے ان میں سے جتنے شناخت ہوسکیں، انہیں پکڑ کر سخت سزائیں دی جائیں، ان پر دراصل دہشت گردی کی دفعات لگنی چاہئیں،کسی عوامی مقامات پر ایسے قومی تہوار کے روز خاتون پر یوں ٹوٹ پڑنا دہشت گردی سے کم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان ویڈیوز کو بغور دیکھنا چاہیے اور اگر ان میں اپنا کوئی بیٹا نظر آئے تو اس کے ساتھ بھی گھر والوں کو باولٔے کتوں سا سلوک کرنا چاہیے،اگر ایسے پاگل کتوں کو کیفر کردار نہ پہنچایا گیا تو کل کو ان کی اپنی بیٹیاں بھی محفوظ نہیں رہیں گی،میں لاہور کے ایک باسی کے طور پر میں سخت شرمندہ ہوں،لاہور کی دھرتی کے چند بدبخت شیطانوں نے جو کچھ کیا، اس نے لاہوریوں کا سر جھکا دیا ہے، اس کی تلافی ہونی چاہیے ،اس پر ایسی کارروائی ہو کہ آئندہ کسی کو جرات نہ ہو۔عامر ہاشم خاکوانی کا کہناتھا کہ انتظامی طور پر بھی آئندہ تہواروں پر معقول حفاظتی انتظامات ہونے چاہئیں، مینار پاکستان کا گراؤنڈ ایک بہت بڑی جگہ ہے، وہاں پر گارڈز اور پولیس کی حفاظت ہونی چاہیے تھی،اگر ایسا ہوتا تو یہ سانحہ نہ ہوتا،اس کی ذمہ داری انتظامیہ پر بھی عائد ہوتی ہے،ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…
لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…