کراچی (قدرت روزنامہ) نیو کراچی میں گذشتہ روز بیوی کو زخمی کرکے شوہر کی خودکشی کے واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے سے متعلق اطلاع 6 سال کی بچی نے دی .
6 سالہ بچی نے والد کے انگوٹھے سے موبائل فون ان لاک کیا اور چچا کے نمبر پر فون کیا . ابتدائی طور پر چچا کو یقین نہیں آیا تو بچی نے لاش کی تصویر لے کر بھیجی .
جب کہ زخمی ہونے والی خاتون کے جسم سے آج آپریشن کرکے گولی نکال لی گئی . خاتون کی حلات خطرے سے باہرہے تاہم ابھی تک بیان دینے کے قابل نہیں ہوئی . نیو کراچی کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد خود کو گولی مارکر زںدگی کا خاتمہ کرلیا تھا . ہلاک و زخمی کو فوری طور پر الگ الگ اسپتال پہنچایا گیا .
ڈاکٹروں کے مطابق زخمی خاتون کی حالت بھی تشویشناک ہے، متوفی ایک بیٹی کا باپ تھا .
پولیس نے متوفی کی لاش عباسی شہید اور زخمی خاتون کو جناح اسپتال پہنچایا . عباسی شہید اسپتال سے متوفی کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی . ایس ایچ او بلال آفتاب عباسی کے مطابق متوفی مستقل مزاجی سے کوئی نہیں کرتا اکثر و بیشتر بے روز گار رہتا تھا جس کی وجہ سے میاں بیوی میں اکثر و بیشتر جھگڑے رہتے تھے . دوسری جانب جامشورو میں پڑھائی مکمل کرنے کی خواہشمند بیوی کو شوہر نے قتل کر دیا .
پولیس کے مطابق 26 ستمبر کو نوری آباد کے گاؤں غلام جاکھرو سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی جس کی بعد میں شناخت ماجدہ عباسی کے نام سے ہوئی . پولیس کے مطابق خاتون سندھ یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن میں فائنل ایئر کی طالبہ تھی، قتل کے شبہ میں خاتون کے شوہر کو گرفتار کیا گیا . خاتون کے شوہر نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ماجدہ اور وہ ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے اور دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ان کا 7 ماہ کا بچہ بھی ہے .
پولیس کے مطابق شادی کے بعد خاتون ماجدہ فائنل ایئر مکمل کرنا چاہتی تھی تاہم معاشی تنگی کے باعث اسے پڑھنے سے روکا گیا . اس پر ماجدہ ناراض ہو کر گھر چلی گئی جسے بعد میں اس کا شوہر واپس لے آیا . شوہر کے مطابق ماجدہ پڑھائی سے روکنے پر طلاق کا مطالبہ کر رہی تھی، اس صورتحال میں 22 ستمبر کو اس نے نوری آباد کے گوٹھ غلام جاکھرو کے قریب پہاڑ سے بیوی کو دھکا دیا اور بعد میں سر پر بھاری پتھر مار کر اسے قتل کر دیا .
. .