نیوکراچی میں بیوی کو زخمی کرکے شوہر کی خودکشی، واقعے کی اطلاع 6 سالہ بیٹی نے دی

کراچی (قدرت روزنامہ) نیو کراچی میں گذشتہ روز بیوی کو زخمی کرکے شوہر کی خودکشی کے واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے سے متعلق اطلاع 6 سال کی بچی نے دی۔6 سالہ بچی نے والد کے انگوٹھے سے موبائل فون ان لاک کیا اور چچا کے نمبر پر فون کیا۔ابتدائی طور پر چچا کو یقین نہیں آیا تو بچی نے لاش کی تصویر لے کر بھیجی۔

جب کہ زخمی ہونے والی خاتون کے جسم سے آج آپریشن کرکے گولی نکال لی گئی۔خاتون کی حلات خطرے سے باہرہے تاہم ابھی تک بیان دینے کے قابل نہیں ہوئی۔ نیو کراچی کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد خود کو گولی مارکر زںدگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔ ہلاک و زخمی کو فوری طور پر الگ الگ اسپتال پہنچایا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمی خاتون کی حالت بھی تشویشناک ہے، متوفی ایک بیٹی کا باپ تھا۔

پولیس نے متوفی کی لاش عباسی شہید اور زخمی خاتون کو جناح اسپتال پہنچایا۔عباسی شہید اسپتال سے متوفی کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ ایس ایچ او بلال آفتاب عباسی کے مطابق متوفی مستقل مزاجی سے کوئی نہیں کرتا اکثر و بیشتر بے روز گار رہتا تھا جس کی وجہ سے میاں بیوی میں اکثر و بیشتر جھگڑے رہتے تھے۔دوسری جانب جامشورو میں پڑھائی مکمل کرنے کی خواہشمند بیوی کو شوہر نے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 26 ستمبر کو نوری آباد کے گاؤں غلام جاکھرو سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی جس کی بعد میں شناخت ماجدہ عباسی کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق خاتون سندھ یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن میں فائنل ایئر کی طالبہ تھی، قتل کے شبہ میں خاتون کے شوہر کو گرفتار کیا گیا۔خاتون کے شوہر نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ماجدہ اور وہ ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے اور دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ان کا 7 ماہ کا بچہ بھی ہے۔

پولیس کے مطابق شادی کے بعد خاتون ماجدہ فائنل ایئر مکمل کرنا چاہتی تھی تاہم معاشی تنگی کے باعث اسے پڑھنے سے روکا گیا۔اس پر ماجدہ ناراض ہو کر گھر چلی گئی جسے بعد میں اس کا شوہر واپس لے آیا۔شوہر کے مطابق ماجدہ پڑھائی سے روکنے پر طلاق کا مطالبہ کر رہی تھی، اس صورتحال میں 22 ستمبر کو اس نے نوری آباد کے گوٹھ غلام جاکھرو کے قریب پہاڑ سے بیوی کو دھکا دیا اور بعد میں سر پر بھاری پتھر مار کر اسے قتل کر دیا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

11 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

23 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

40 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

51 mins ago

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

59 mins ago

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی میں مرکزی عہدے ملے تو ردعمل کیا ہوگا؟ علی محمد خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…

1 hour ago