دوشنبے(قدرت روزنامہ)تاجکستان میں افغانستان کے سفارتخانے نے انٹرپول سے درخواست کی ہے کہ وہ سابق صدر اشرف غنی، سابق مشیر قومی سلامتی حمداللہ محب اور اشرف غنی کے سابق چیف ایڈوائزر فضل محمود کو عوامی پیسہ چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کرے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سفارتخانے نے انٹرپول سے مطالبہ کیا ہے کہ تینوں افراد کو گرفتار کرکے ان سے عوام کا چوری کیا گیا پیسہ واپس حاصل کیا جائے اور اسے ایک عالمی ٹربیونل کے حوالے کیا جائے۔خیال رہے کہ اتوار کے روز اشرف غنی کابل چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ روس کے سفارتخانے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جاتے ہوئے وہ اپنے ساتھ پیسوں سے بھری چار گاڑیاں اور ایک ہیلی کاپٹر بھی لے گئے تھے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…