پاکستان کی بڑی جماعت کی آئین سے صادق اور امین کی عبارت ختم کروانے کی کوششیں، ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئین سے صادق اور امین کی عبارت ختم کروانے کی کوششں، پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر کی جانب سے آرٹیکل62 ون ایف میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا . دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے پیر کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں ترمیم کا بل پیش کر دیا .

خاتون سینیٹر کی جانب سے پیش کیے گئے ترمیمی بل میں آئین کے آرٹیکل 62 سے صادق اور آمین کی عبارت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے . ترمیمی بل پیش کرنے والی پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ صادق اور امین دنیا میں صرف نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہے،

آرٹیکل 62 ون ایف میں صادق اور امین کی عبارت کو راست گو اور وفا شعار میں تبدیل کیا جائے . واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں ترمیم کیلئے کافی بحث کی گئی ہے . اس معاملے پر بحث کا آغاز سابق وزیر اعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے سابقہ رہنما جہانگیر خان ترین کو تاحیات نااہل قرار دیے جانے کے بعد ہوا تھا . آئین کا آرٹیکل 62 ون ایف الیکشن لڑنے کے خواہش مند شخص کی اہلیت سے متعلق ہے، 62 ون ایف کے مطابق پارلیمنٹ کا رکن بننے کا خواہش مند شخص سمجھدار ہو، پارسا ہو، ایماندار ہو اور کسی عدالت کا فیصلہ اس کیخلاف نہ ہو .

. .

متعلقہ خبریں