پی آئی اے نے برطانیہ میں اہم مقدمہ جیت لیا

لندن (قدرت روزنامہ) پی آئی اے نے برطانوی سپریم کورٹ میں تاریخی مقدمہ جیت لیا،

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے برطانوی سپریم کورٹ میں تاریخی اہمیت کا مقدمہ جیت لیا، وکیل پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 5لارڈ جسٹسز نے پی آئی اےکے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے2012 میں پی آئی اے کی جانب سے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے معاہدے کو قانونی قرار دے دیا۔

فرحان فارانی کا کہنا ہے کہ مقدمہ ہارنے کی صورت میں پی آئی اےکوبڑانقصان ہو سکتا تھا، پی آئی اے کئی ملین پاؤنڈ کے نقصان سے بچ گئی، یہ معاملہ اس قدر سنگین تھا کہ روس اور یوکرین نے بھی اس معاملے میں مداخلت کی، ان کے کیسز پر بھی اس کے اثرات پڑیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موثر طور پر تجارتی معاہدوں کی حدود کا تعین کرے گا اور اس کے بعد پی آئی اے کو ٹکٹوں پر فیول سرچارج کی مد میں ایجنٹس کو کمیشن ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

خیال رہے برمنگھم کے برٹش پاکستانی ٹریول ایجنٹ نے پی آئی اے کے خلاف مقدمہ کیا تھا،جسمیں کہا گیا تھا کہ 2012 میں معاشی دباؤ کے بعد اسے کمیشن کی ادائیگی کے بغیر نیا معاہدہ کرنے پر مجبور کیا گیا۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

8 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

20 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

40 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

51 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

57 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago