میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں قوم کے مستقبل کے لیے کھڑا ہوں

پشاور(قدرت روزنامہ) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج پشاور پہنچے ہیں . عمران خان نے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لیےکال دے سکتا ہوں .

سب نے حقیقی آزادی کی تحریک کوجہاد سمجھ کر حصہ لینا ہو گا،اس وقت ملک پر چوروں کا تسلط ہے جو 30 سال سے لوٹ مار کر رہے ہیں،عمران خان نے کہا کہ میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں قوم کے مستقبل کے لیے کھڑا ہوں .
کرپٹ ٹولے نے ماضی میں این آر او لے کر اپنی چوریاں معاف کروائیں . جب ہم حکومت میں آئے تو آدھا پیسہ قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں چلا گیا،یہ مہنگائی کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آئے، مگر اب مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا . عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کو عام آدمی کی فکر نہیں،یہ اپنی چوری چھپانے آئے ہیں،نیب پر بھی اپنی مرضی کا بندہ بٹھایا تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے کروا سکیں .
چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے،عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے کیسز بنا رہے ہیں تاکہ ان کا راستہ صاف ہو سکے . اب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونے کا وقت ہے . تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز نے مطلوبہ کردار ادا کرنا ہے . دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کی قیادت کو لانگ مارچ کی تیاری کی ہدایت کر دی .
صدر سینٹرل پبنجاب،ضلعی صدور،جنرل سیکرٹریزی کی عمران خان سے آج اس حوالے سے مشاورت بھی ہوئی،عمران خان سے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی . لانگ مارچ کے لیے خصوصی فنڈز اور کارکنوں کی لسٹیں مرتب کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی . صدر سینٹرل پنجاب نے کہا کہ تمام ضلعی صدور کارکنوں کی لسٹیں مرتب کریں . ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ انتظامات کو حتمی شکل دے کر سینٹرل صدر کو رپورٹ پیش کریں . تحریک انصاف کی تیاری مکمل ہے، تاریخی لانگ مارچ ہو گا . پنجاب سے اتنے کارکنان اکٹھے ہوں گے کہ اسلام آباد میں جگہ کم پڑ جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں