’میں حاملہ تھی جب طالبان نے گولیاں مار کر آنکھیں نوچ لی تھیں‘ بھارت میں پناہ حاصل کرنیوالی خاتون سامنے آگئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) افغانستان میں طالبان کے ایک بار پھر غالب آنے پر مغربی و بھارتی میڈیا میں ایک واویلا برپا ہے اور ماضی میں طالبان کے مظالم کے مبینہ قصے بیان کیے جا رہے ہیں۔ اب ایسی ہی ایک کہانی بھارت میں پناہ حاصل کرنے والی ایک افغان خاتون کی طرف سے سامنے آ گئی ہے۔ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام کھیترا ہے جو اس وقت اپنے بچے اور شوہر کے ہمراہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مقیم ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ وہ دو ماہ کی حاملہ تھی جب طالبان نے اسے ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا۔طالبان نے اسے 8گولیاں ماریں اور اس کی آنکھوں نوچ ڈالی تھیں۔ کھیترا نے بتایا کہ اس کے ساتھ یہ سلوک افغانستان کے صوبے غزنی میں گزشتہ سال کیا گیا، تاہم وہ خوش قسمتی سے بچ گئی اور افغانستان سے فرار ہو کر بھارت پہنچ گئی۔کھیترا نے بتایا کہ ”میرا باپ سابق طالبان جنگجو تھا اور اسی نے مجھ پر اس ظلم کی منصوبہ بندی کی تھی۔ میں کام سے گھر واپس جا رہی تھی، جب تین طالبان جنگجوﺅں نے مجھے گھیر لیا اور مجھ سے میرا شناختی کارڈ مانگا۔ میری شناخت کرنے کے بعد انہوں نے میرے جسم کے اوپری حصے میں 8گولیاں ماریں اور خنجر کے کئی وار کیے۔ اسی خنجر کے ساتھ انہوں نے میری آنکھیں بھی نوچ ڈالیں۔“کھیترا کا کہنا تھا کہ ”وہ (طالبان)ہم خواتین کو پہلے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیںاور پھر ہماری لاشیں باہر پھینک دیتے ہیں تاکہ ہمارے انجام سے دوسرے عبرت پکڑیں۔بعض اوقات وہ خواتین کی لاشوں کو کتوں کے آگے ڈال دیتے ہیں۔ میں خوش قسمت تھی کہ میں زندہ بچ گئی۔ طالبان کے ایک بار پھر قابض ہونے پر میں افغان خواتین اور بچوں کے حوالے سے بہت فکر مند ہوں۔ طالبان کے نزدیک خواتین سانس لیتی ہوئی انسان یا زندہ چیز نہیں ہیں۔ ان کے نزدیک خواتین گوشت پوست کی بنی ایک چیز ہیں جس پر کوئی بھی ظلم روا رکھا جا سکتا ہے۔“

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

6 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

24 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

52 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago