ڈاکٹر عاصم نے آصف زرداری کے پھیپھڑے میں انفیکشن کے علاج کی تصدیق کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عاصم حسین نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پھیپھڑے کے انفیکشن کے علاج کی تصدیق کی ہے . ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ آصف زرداری کے پھیپھڑے کے ایک حصے میں انفیکشن ہے، جس کا علاج کیا جارہا ہے .

انہوں نے کہا کہ سابق صدر کی طبیعت میں پہلے سے بہتری آئی ہے، سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے .
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ آصف زرداری کے ہسپتال میں تمام ضروری ٹیسٹ کیے گئے ہیں، سابق صدر ڈاکٹروں کی ہدایت پر چہل قدمی بھی کرتے ہیں . اس سے قبل اطلاع آئی تھی کہ کراچی کے نجی ہسپتال میں دبئی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا تھا . معائنے کے دوران سابق صدر کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں، ڈاکٹروں نے کہا کہ آصف زرداری کی تشخیص اور علاج درست سمت میں کیا جا رہا ہے، فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں