افغانستان میں تبدیلی ،طالبان رہنمائوں کی حامد کرزئی سے ملاقات

کابل(قدرت روزنامہ)افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں ،جس طرح دنیا افغان طالبان کے بارے میں سوچ رہی تھی ویسا کچھ ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے ۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان رہنمائوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر سیاسی رہنمائوں رابطے تیز کر دئیے ہیں تاکہ ایک نئے سیاسی سیٹ کی تیاری کی جا سکے ،افغانستان کے مستقبل اور حکومت سازی کے لیے طالبان کی جانب سے سیاسی رابطوں کا آغاز کردیا گیا۔

طالبان کے نائب امیر سراج الدین حقانی کے بھائی مولوی انس حقانی کی کابل میں سابق صدر حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوئی، انس حقانی کی وفد کے ہمراہ حزب اسلامی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پہلی باضابطہ پریس کانفر نس میں کہا تھا بہت جلد افغان قوم کو قابل قبول سیاسی قیادت دیں گے، کابل کےتمام شہری مطمئن رہیں، وہ محفوظ رہیں گے، کابل میں غیرملکی سفارتخانوں کوتحفظ دینا ترجیحات میں شامل ہے، کابل میں تمام غیرملکی کی تحفظ ہمارا فرض ہے،کوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

2 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

12 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

24 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

44 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

55 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

1 hour ago