کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمان کھیتران کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں محکمہ کی مجموعی صورتحال سمیت عرصہ دراز سے برطرف ملازمین کی بحالی پر مشتمل اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری علی اکبر بلوچ،محکمہ کے آفسران سمیت ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔صوبائی وزیر مواصلات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انتک کوششوں اور سنجیدہ کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے 303 ملازمین غلط تعیناتی کے شکوک پر برطرف کر دیے گئے تھے جس کی مکمل تحقیقات اور اسناد کی چھان بین مکمل ہونے پر وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ مواصلات و تعمیرات کے 303 برطرف ملازمین بحال کردیے گئے ہیں جس پر ہم پوری کابینہ کے مشکور ہیں ۔سردار کھیتران نے کہا کہ عوام کو روزگار کی فراہمی اور دیگر سہولیات کی دستیابی ہمارا نصب العین ہے جبکہ صوبائی حکومت وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں یہاں کے عوام کو روزگار کی فراہمی کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہیں ۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے تاہم اجلاس میں اس امر سے بھی اتفاق کیا گیا کہ محکمہ مواصلات سے منسلک تمام ملازمین اپنی قانونی و اخلاقی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کی فوقیت کو فعال رکھیں گے ۔اس موقع پر موجود ملازمین نے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور موجودہ صوبائی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے بچے سے متعلق…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عازمین حج کے لیے حج کو سستا کرنے کے لیے وزارت مذہبی…
لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے…
لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں…
لاہور: (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود…