ایک اور مسافر ٹرین کو حادثہ ، علامہ اقبال ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

جامشوروّ(قدرت روزنامہ)صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے کراچی جارہی تھی کہ اس دوران کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تاہم اس حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد کراچی کا مین ٹریک مکمل بند ہوگیا اور مسافر ٹرینوں کی روانگی بند کردی گئی جب کہ ریسکیو کے لیے عملے کو طلب کیا گیا اور جلد ٹریک بحال کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ ریلوے کی نا اہلی کے باعث ٹرین حادثات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے چند روز قبل جامشورو میں مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی تھی ، اس حوالے سے ریلوے ذرائع نے بتایا کہ اس مرتبہ حادثہ کوٹری ڈاؤن یارڈ میں پیش آیا، جہاں کوٹری اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے نتیجے میں ڈاؤن یارڈ سے مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے ، اس حوالے سے ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں تین سو فٹ ٹریک متاثر ہوا، واقعے کے بعد ریلوے کی امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

گذشتہ ماہ کراچی پشاور ریلوے ٹریک پر ایک اور ٹرین کو خوفناک حادثہ پیش آیا، لیکن معجزانہ طور پر اس حادثے میں نہ تباہی مچی نہ ہی کسی قسم کا جانی نقصان ہوا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس ٹنڈو آدم کے علاقے میں پھاٹک میں پھنسے گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی ، حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن اور بریک وین تباہ ہوگئی جبکہ پھاٹک میں پھنسے ٹرک کو بھی نقصان پہنچا ۔

Recent Posts

وندر سے ایک شخص لاپتہ

لسبیلہ(قدرت روزنامہ)لسبیلہ کے شہر وندر سے ایک شخص کو لاپتہ کر دیا گیا، اس حوالے…

2 mins ago

جعفرآباد،محبت شاخ میں مسلح افراد کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

جعفرآباد(قدرت روزنامہ)جعفرآبادکے علاقے محبت شاخ میں مسلح افرادکی فائرنگباپ بیٹا جاں بحق۔ملزمان فرارپولیس نے لاشوں…

9 mins ago

گوادر میں کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار ،چوری شدہ سامان برآمد

گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا اور چوری…

14 mins ago

لاہور جلسہ: تحریک انصاف کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو ایس او پیز کے ساتھ آج…

27 mins ago

’خان نے کہہ دیا جلسہ ہوگا تو بس ہوگا‘، پی ٹی آئی لاہور کارکنان پرعزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لاہور میں ہفتہ کو ہونے والے جلسے…

40 mins ago

لاہور جلسہ: خیبرپختونخوا سے قافلے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایم ون موٹر وے سے روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ میں شرکت کے لیے پی ٹی…

52 mins ago