کراچی(قدرت روزنامہ) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں 100 سیلاب زدگان خاندانوں کے لئے گھروں کی تعمیر کے لئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔حدیقہ کیانی وسیلہ راہ مہم کے ذریعے سیلاب زرگان کی مدد کے لیے اپنی خدمات ادا کر رہی ہیں ۔ گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے بتایا کہ 100 پکے گھروں کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نومبر کے درمیان میں سو مزید پکے گھروں کی تعمیر کا معاہدہ طے پاجائے گا۔گلوکارہ نے اپیل کی کہ جلدازجلد سیلاب زدگان کی مدد کریں ۔ سیلاب متاثرین اب بھی بے گھر ہیں، سردیوں کا موسم شروع ہونے والا ہے جوکہ سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لیے سخت ترین ہوں گی۔حدیقہ کیانی نے ابتدا سے ہی سیلاب میں گھرے افراد کی آواز بننے اور ان کی مدد کے لیے کوشش کی۔ حدیقہ کیانی وہ واحد پاکستانی سیلبریٹی ہیں جو سیلاب متاثرین کی آواز بنی ہوئی ہیں اور ان کی مدد کے لئے متاثرہ علاقوں تک پہنچ بھی رہی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ حدیقہ کیانی اپنی مہم کے ذریعے امدادی سامان بھی فراہم کررہی ہیں ۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…
چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…