ہالی ووڈ میں نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا اس لیے مزید کام نہیں کیا، دیپکا کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپکا پڈوکون نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں امریکہ میں نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا اس لیے مزید کام نہیں کیا۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دیپکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جب بھی امریکہ جاتی ہیں پریشان ہوجاتی ہیں کیونکہ وہاں انہیں نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دیپکا پڈوکون نے کہا کہ مجھ سے میرے مداح پوچھتے ہیں کہ میں نے بین الاقوامی فلموں میں زیادہ کام کیوں نہیں کیا؟ میں جب بھی امریکا جاتی ہوں کچھ ایسی بات کہہ دی جاتی ہے یا پھر ایسی چیز ہوجاتی ہے جو مجھے پریشان کردیتی ہے۔دیپکا کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں سائنسدان ہیں، دنیا کے بہترین ڈاکٹرز ہیں کوئی چاہے ٹیکسی ڈرائیور ہے یا کسی کا سٹور ہے، ہم وہ ہیں جو ہم ہیں۔
ہالی ووڈ فلموں میں مزید کام نہ کرنے کے حوالے سے اداکارہ نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ یہ وہ نہیں ہے جو میں نے طے کیا ہے کیونکہ ہم اور آپ اس سے کئی زیادہ ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ امریکہ میں اپنی باتوں اور رویوں سے یہ جتلایا جاتا ہے کہ ان لوگوں کی اپنی اس دنیا سے آگے کی کوئی چیز نہیں جانتے جس میں وہ رہ رہے ہوتے ہیں۔
دیپکا پڈوکون نے امریکا میں ایک ہالی ووڈ اداکار سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ہالی ووڈ اداکار نے میری تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت اچھی انگریزی بول لیتی ہوں، پہلے تو میں اس بات کو سمجھ نہیں پائی کہ اس بات کا کیا مطلب ہے، پھر مجھے احساس ہوا کہ اس نے مجھ پر طنز کیا ہے، کیا ان لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ ہم ہندوستانی انگریزی نہیں بول سکتے۔

Recent Posts

ہزارہ ثقافت قومی وحدت اور اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہزارہ کلچر ڈے پر تمام ہزارہ کمیونٹی کو…

6 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے…

26 mins ago

آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے پرواز کرنے والے کمرشل طیارے پر کام جاری

ایٹلانٹا(قدرت روزنامہ)امریکہ کی ایک مقامی کمپنی ایسے ہائپر سونک طیارے پر کام کر رہے ہیں…

32 mins ago

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا…

45 mins ago

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

7 hours ago