کرائسٹ چرچ(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سہ ملکی سیریز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف میچز سے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔
بابر اعظم نے کہا کہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاس تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی اور بیٹنگ میں کین ولیمسن ہے، اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں، آسٹریلیا میں بھی بال باؤنس ہوتا ہے اور یہاں بھی ہوتا ہے، اس سیریز سے ٹی 20 ورلڈکپ کی اچھی تیار ہو گی۔بابر اعظم نے مزید کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہم نے مختلف کمبی نیشن آزمائے، ہمیں اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا، اس سیریز میں ہماری کوشش ہو گی کہ ان کھلاڑیوں کو آزمائیں جنہیں ورلڈکپ میں کھلانا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…