کیلیفورنیا سے اغوا بھارتی نژاد خاندان کے چاروں افراد کی لاشیں برآمد

کیلیفورنیا (قدرت روزنامہ)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مرسیڈ میں 2 روز قبل اغوا ہونے والے ایک خاندان کے 4 افراد ایک دیہی علاقے میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں جن میں ایک 8 ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق یہ خاندان بھارتی نژاد تھا اور رواں ہفتے کے آغاز میں لاپتا ہو گیا تھا۔
بچی کی شناخت اروہی دھیری کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کی 27 سالہ ماں جسلین کور، 36 سالہ والد جسدیپ سنگھ اور 39 سالہ چچا امندیپ سنگھ کے ہمراہ اغوا کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان چاروں کو کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے سے مشرق کی جانب تقریباً 150 میل (240 کلومیٹر) دور واقع مرسیڈ شہر میں ان کی ٹرکنگ کمپنی سے اغوا کیا گیا تھا۔
مرسیڈ شہر کے عہدیدار ورنن وارنکے نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ’آج ہمارے بدترین خوف کی تصدیق ہوگئی، ہم نے اغوا ہونے والے چاروں افراد کا پتا لگا لیا ہے اور وہ چاروں مر چکے ہیں‘۔واقعے کو خوفناک حد تک سفاک قرار دیتے ہوئے ورنن وارنکے نے کہا کہ کھیتوں میں کام کرنے والے ایک ملازم نے ہمیں اس حوالے سے مطلع کیا تھا، تاہم جرم کے محرکات کا تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔مرسیڈ کے حکام نے بتایا کہ 48 سالہ جیسس مینوئل سالگاڈو نامی شخص کو مقتول خاندان کے قتل کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ورنن وارنکے نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ’مینوئل سالگاڈو نے حراست میں لیے جانے سے قبل خودکشی کی کوشش کی تھی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اس سے پوچھ گچھ کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ واقعے میں کوئی اور شخص بھی ملوث ہے یا نہیں۔‘دوران کانفرنس مقتول خاندان کے ایک رشتہ دار نے کہا کہ ’ہم برباد ہو چکے ہیں، ہم صدمے میں ہیں اور ہم ہر لمحہ تڑپ رہے ہیں‘۔
ورنن وارنکے نے کہا کہ انہوں نے مقتول خاندان کے اہل خانہ کو واقعے کے بارے میں مطلع کردیا ہے۔پولیس نے ٹرکنگ کمپنی کے باہر سے ریکارڈ ہونے والی ایک سی سی ٹی ویڈیو دکھائی جس میں ایک مشکوک شخص کو دیکھا گیا جس کے چہرے پر میڈیکل ماسک تھا اور مقتول خاندان کے چاروں افراد اس کے پیچھے جارہے تھے۔مرسیڈ کی سڑک کے کنارے پر امندیپ سنگھ کا سیاہ 2020 ڈاج رام پک اپ ٹرک خاکستر حالت میں ملا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی تھی، بعد ازاں دوران تفتیش مقتول خاندان کے اغوا ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔مقتول خاندان کا اے ٹی ایم کارڈ قریبی بینک میں استعمال ہونے کے بعد حکام نے مینوئل سالگاڈو کو حراست میں لے لیا تھا۔

Recent Posts

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

6 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

9 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

18 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

31 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

37 mins ago

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…

38 mins ago