اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پہلے میں یہ ویڈیو نہیں بنانا چاہتی تھی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ لوگ کہیں گے کہ اپنے آپ کو روتے ہوئے کون ریکارڈ کرتا ہے؟ ایسا تو کچھ نہیں ہوتا، پھر اتنا تیار کیوں ہو رہی ہو؟ لیکن پھر میں نے سوچا کہ یہ میرا اکاؤنٹ ہے اور میری زندگی ہے۔ میرا حق ہے کہ میں جو کہنا چاہتی ہوں وہ کہوں۔ یہ ویڈیو میں نے جہ دکھانے کے لئے بنائی کہ ذہنی تناؤ کیا ہوتا ہے اور اس سے میں کس طرح نمٹتی ہوں” شہزین راحت پاکستان کی ابھرتی ہوئی فنکارہ ہیں۔
زعا سنبھل کے اور کیسا ہے نصیباں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد شہزین ٹیلیویژن پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔ لیکن ایک عام انسان کی طرح وہ بھی ذہنی تناؤ اور انزائٹی سے جنگ لڑ رہی ہیں جسے اس ویڈیو میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈالی گئی اس ویڈیو میں شہزین بھری ہوئی آنکھوں کے ساتھ سو کر اٹھتی ہیں اور روزمرہ کے کام انجام دیتے ہوئے رو پڑتی ہیں۔ ساتھ ہی شہزین یہ بھی لکھتی ہیں کہ دوستوں آپ نہیں جانتے کہ کون زندگی میں کس مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس لیے لوگوں سے ہمدردی سے پیش آئیں۔ ہم دنیا میں ایک دوسرے کے لئے محبت اور برداشت کے جذبات پیدا کرکے لوگوں کی زندگی آسان کرسکتے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…