ہمیں معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنا چاہیے ، صدر پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر پاکستان ڈٓکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میڈیا ہر وقت سیاسی مسائل کو اجاگر کرتا ہے جبکہ میڈیا کو چاہیئے کہ وہ سیاست کے علاوہ دیگر مسائل پر بھی بات کریں۔صحافیوں نے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹ عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنا چاہیے کیونکہ ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق چوبیس فیصد پاکستانی دباؤ کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بتایا کہ سیاسی جھگڑے سے نمٹنے کے لیے کوششیں کی اور جاری رہنی چاہیے لیکن سیاستدان میں معاملات حل نہیں کروا سکا اور کسی کو قصور وار نہیں ٹھہراتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بطور سربراہ کوشش کی ، مسائل حل نہیں ہوسکے تو کیا کہہ سکتا ہوں۔صدر مملکت نے واضح کیا کہ خطاب کے حوالے سے موجود یا سابقہ حکومت سے کبھی مشورہ نہیں کیا، مشترکہ اجلاس سے خطاب ہمیشہ اپنا ہی کیا ہے، میرا خطاب پاکستان کی عوام اور حکومت سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ مشترکہ اجلاس کے خطاب میں پارٹی لائن نہیں عوام کی بات ہوگی۔

Recent Posts

کیرتی سینن نے مرد و خواتین فنکاروں کے معاوضے میں فرق کی وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ کیرتی سینن نے مرد و خواتین فنکاروں کے معاوضے…

5 mins ago

مائوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پیغام

مادر وطن کی عزت وحرمت پر قربان ہوجانے والے شہداکی مائوں کو سلام پیش کرتے…

7 mins ago

بجٹ میں سیلز و انکم ٹیکس رعایتیں و چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ 25-2024ء میں سیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ…

18 mins ago

12 مئی جیسے سانحات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 12…

21 mins ago

بلوچستان اسمبلی کے باہر زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاجی کیمپ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے باہر زمیندار ایکشن کمیٹی کا اپنے مطالبات کےحق میں احتجاجی…

38 mins ago

حیدرآباد: وزیر اعلیٰ سندھ کا ہلال احمر آٹزم ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا افتتاح

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہلال احمر اسپتال کے آٹزم ری…

46 mins ago