دبئی میں ایشیائی باشندے کی انوکھی حرکت کی ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ) دبئی پولیس نے مصروف سڑک پر تکیے کے ساتھ لیٹنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا، یہ واقعہ مصروف ضلع دیرہ میں پیش آیا . دی نیشنل نے رپورٹ کیا ہے کہ دبئی پولیس نے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک مصروف چوراہے پر لیٹ گیا اور ٹریفک روک دیا، اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص المراقبات دیرہ کی صلاح الدین سٹریٹ پر لیٹا ہوا ہے، اس شخص نے اپنے سر کے نیچے تکیہ بھی رکھا ہوا تھا، TikTok پر پوسٹ کی گئی اصل ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے لیکن اس سے پہلے وہ اس ویڈیو کو کئی بار شیئر کیا جا چکا تھا .


دبئی پولیس نے کہا کہ ایشیائی شخص اپنی زندگی اور سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا تھا، فیڈرل پینل کوڈ نمبر 31 آف 2021 کے آرٹیکل 399 کے مطابق جو بھی شخص جان بوجھ کر کوئی ایسا فعل کرے گا جس سے لوگوں کی زندگی، صحت اور سلامتی کو خطرہ ہو، اسے قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی .
علاوہ ازیں دبئی میں ہی ایک ایشیائی نژاد 34 سالہ ڈرائیور کو اپنی گرل فرینڈ کو دھمکیاں دینے پر تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے، دونوں ایک ہی اسپانسر کے لیے کام کرتے ہیں تاہم ملازمہ کے طور پر کام کرنے والی خاتون کے ڈرائیور کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور دونوں پام جمیرہ میں ایک ہی گھر میں کام کرتے تھے، عورت ان کے تعلقات کو ختم کرنا چاہتی تھی اور اس نے کئی دنوں تک ولا میں اس شخص سے ملنے سے انکار کرنے کیا تو ڈرائیور نے اسے واٹس ایپ پر ایک ساتھ گزارے وقت کی تصاویر اور ویڈیوز بھیجی دیں اور ساتھ ہی دھمکی دی کہ وہ انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کردے گا .

معلوم ہوا ہے کہ جب ملزم کو پوچھ گچھ کے لیے لایا گیا تو اس نے خاتون کے ساتھ رشتہ تسلیم کر لیا تاہم اس نے اسے دھمکی دینے سے انکار کیا جب کہ فرانزک رپورٹس سے ثابت ہوا کہ اس شخص نے متاثرہ کو واٹس ایپ کے ذریعے دھمکی دی تھی اور اس کے ساتھ ان دونوں کی نامناسب تصاویر بھی منسلک کی تھیں، جس کے بعد عدالت نے اسے مجرم قرار دیا اور اس کو قید کی سزا دینے کا اپنا فیصلہ جاری کردیا .

. .

متعلقہ خبریں