صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں موجودامریکی فوجیوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی باشندوں کے مکمل انخلا تک امریکی افواج افغانستان میں رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ خواہ 31 اگست کی ڈیڈ لائن ختم ہی کیوں نہ ہوجائے، آخری امریکی شہری کے اخراج تک امریکی فوج افغانستان میں موجود رہیں گے۔صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ ڈیڈ لائن سے پہلے امریکی اور اتحادی ممالک کے باشندوں کو افغانستان سے نکالنے کی حتی المقدور کوشش کرے گا، اگر اس کے بعد بھی کوئی امریکی وہاں رہ جاتا ہے تو ہماری افواج انخلا تک وہیں ٹھہری رہیں گی۔
کابل اور افغانستان کے غالب حصے پر تسلط کے بعد اب بھی 15000 سے زائد امریکی باشندے افغانستان میں موجود ہیں۔صدر جوبائیڈن نے انٹرویو میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ طالبان نے خود کو تبدیل کیا ہے اور اگر وہ چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری طالبان کو تسلیم کرے تو اس کا فیصلہ خود انہیں کرنا ہوگا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ طالبان کی فکر تبدیل ہوئی ہے بلکہ وہ خود کو تسلیم کرانا چاہتے ہیں اور شناختی بحران سے گزر رہے ہیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago