ملتان ، ایف آئی اے کی کارروائی فنگر پرنٹ بنا کر موبائل فون سمیں نام کرنیوالا گروہ گرفتار

ملتان(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سلیکون کے جعلی فنگر پرنٹ بنا کر موبائل فون سمیں نام کرنے والا گروہ پکڑ لیا . ایف آئی اے حکام کے مطابق ٹیم نے بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں یوفون فرنچائز سے 5 افراد گرفتار کیے .

ملزمان کے خلاف تھانہ ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے . گرفتار ملزمان میں شہباز، رمضان، طاہر، گلزیب اور نعیم شامل ہیں . ان سے 93 شناختی کارڈ کی کاپیاں، 3 ہزار سمیں، 4 موبائل، 6 انگوٹھے اسکینر اور ایک لیپ ٹاپ ملا ہے . ملزمان کے قبضے سے 1775 سلیکون کے انگوٹھے، مختلف کمپنیوں کی 28 ایکٹو سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں . . .

متعلقہ خبریں