طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہماری طالبان سے کوئی دشمنی نہیں بات چیت کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز وائٹ ہاؤس میں امریکی وزیر دفاع الائیڈ آسٹن اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے امریکی صدر جوانییڈن کو افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔اس ملاقات اور بریفنگ کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ افغانستان سے تمام امریکیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کو بحفاظت نکالا جائے۔
امریکی جنرل نے کہا کہ انخلا مکمل ہونے تک ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کو اپنے ہاتھ میں رکھنا ہمارا مقصد ہے۔اس اس دوران طالبان حملہ آور ہوتے ہیں تو ان کو پورا پورا جواب دیا جائے گا۔ہمارے سفارتخانے کے گرد امریکی فوجی موجود ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہماری طالبان کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔طالبان کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کے لیے امریکا ہمیشہ تیار رہے گا۔

ہم نے نہ صرف افغانستان سے امریکی شہریوں اور فوجیوں کا انخلا یقینی بنانا ہے بلکہ ان کے ساتھ کام کرنے والے افغانیوں کو بھی بحفاظت یہاں لایا جائے گا۔یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس کو پورے طریقے سے نبھائیں گے۔دوسری جانب جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد امریکی بینکوں میں موجود افغانستان کی حکومت کے تقریبا ساڑھے نو ارب ڈالر کے فنڈز منجمد کیے جانے کے بعد اب عالمی مالیاتی ادارے نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان کو دی جانے والی امداد کو عارضی طور پر معطل کر رہے ہیں۔
میڈیارپوٹس کے مطابق افغانستان کے سنٹرل بینک کے گورنر اجمل احمدی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں افغانستان کے اثاثاجات کی تفصیلات بتائیں۔ انھوں نے کہا کہ طالبان ان کے عملے سے پوچھ رہے ہیں کہ یہ اثاثہ جات کہاں ہیں۔اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پاس گذشتہ ہفتے تک تقریبا نوارب ڈالر کے اثاثہ جات تھے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ کابل کے سنٹرل بینک میں یہ رقم کیش کی صورت میں موجود ہو۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

10 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

15 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

22 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

29 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

36 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

47 mins ago