میٹروبس سروس لاہور بند ، چارروز سے عوام خوار ، رکشہ ٹیکسی والوں کی چاندی

لاہور(قدرت روزنامہ) میٹرو بس سروس کی معطلی کا چوتھار وز ، ڈرائیوروں کا احتجاج ختم ہوا نہ کسی نے نوٹس لیا ۔

میٹرو بس لاہور کی سروس معطلی کو چارروز ہوگئے ،میٹروبس کے ڈرائیورز اور دیگر سٹاف نے بونس ،گریجویٹی اور تجربے کے سرٹیفکیٹ نہ ملنے پر ہڑتال کررکھی ہے ۔

میٹروبس سروس کی معطلی پر شہری رکشہ ٹیکسی اور آن لائن ٹیکسی سروس استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

میٹرو بس سروس بند ہونے پرٹیکسی اور رکشے چلانے والے افراد منہ مانگے کرائے مانگ رہے ہیں جبکہ گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھا کر پریشان کیا جارہا ہے ۔

میٹروبس سروس گجومتہ سے شاہدرہ تک چلائی جاتی ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد افراد سستی سفری سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ دفتری اوقات کار کے دوران اس بس سروس کا ہمیں بہت فائدہ ہے ہم کم پیسوں میں وقت پر اپنے اپنے روزگار پر پہنچ جاتے ہیں لیکن جب سے میٹروبس سروس بند ہوئی ہے ہمیں سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

4 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

4 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

4 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

4 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

5 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

6 hours ago