کھانوں کی خوشبو معمر افراد میں بھولے لمحات یاد دِلا سکتی ہے،تحقیق

لنکا شائر(قدرت روزنامہ) ہماری زندگی کے یادگار لمحات عموماً مخصوص کھانوں سے جُڑے ہوتے ہیں۔کوئی تقریب ہو یا دوستوں کی بیٹھک کھانا کسی نہ کسی روپ میں اس موقع کو یادگار بنا دیتا ہے۔برطانیہ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کچھ کھانوں کی خوشبو ڈیمینشیا کے مریضوں میں یادداشت کی تعمیرِ نو کو ممکن کر سکتی ہے۔لنکاشائر کی لنکیسٹر یونیورسٹی کے محققین نے ایک تحقیق میں بوڑھے افراد کو ان کی جوانی کے دور کے کھانوں کے ذائقے چکھائے جس کے بعد ان کو اہم لمحات کی یادداشت واضح ہوگئی۔
سائنس دانوں کی ٹیم کو امید ہے کہ تحقیق کے نتائج ڈیمینشیا کے مریضوں کی یادداشت کی دوبارہ تعمیر میں مدد کے لیے نئی تکنیک کی راہ ہموار کریں گے۔تحقیق کے مصنفہ ڈاکٹر وائیوا کیلنی کائٹے کا کہنا تھا کہ بالآخر ہمارے پاس ایسی ٹیکنالوجی ہے جو مختلف کھانوں کے ذائقے اور خوشبو انتہائی مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے یاد داشت کی تعمیرِ نو کرسکتی ہے۔ یہ ہمیں ماضی یاد کرنے کے لیے دیے جانے والے مضبوط اشارے ہیں۔
نئی تحقیق میں محققین نے صرف اس بات پر توجہ مرکوز رکھی کہ کھانوں کے ذائقے کی خوشبو کس طرح واقعات یاد کرنے کے عمل کو متاثر کرتی ہے۔تحقیق کے لیے ٹیم نے 12 بوڑے افراد کا انتخاب کیا اور ان کی کل 72 یادداشتوں کو اکٹھا کیا۔ان یادداشتوں میں نصف کا تعلق کھانے سے تھا جن میں کسی شادی میں بار بی کیو کھانا،چھٹیوں پر تھائی پکوان کھانا اور اسپتال میں اسٹرابیریز کھانا شامل تھا۔
ان یاد داشتوں کے لیے محققین نے شرکاء کے ساتھ مل کرتھری ڈی پرنٹڈ ذائقے دار چھوٹی گیندیں بنائی جن کو کھایا جاسکتا تھا اور یہ حقیقی کھانوں کی نقل تھیں۔شرکاء کو ان ذائقوں کو کھانے سے پہلے اور بعد میں اکٹھی کی گئی یادداشتوں کو یاد کرنے کے لیے کہا گیا۔ جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ کھانے کی خوشبو سے ان کی یادداشت واضح ہوگئی تھی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago