12ربیع الاول پر ایکسپو سٹی دبئی میں مفت عوامی تقریبات کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)پیغمبر اسلام ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر ایکسپو سٹی دبئی میں مفت عوامی تقریبات کا اعلان کردیا گیا . مقامی میڈیا کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے میلے کی سائٹ نے باضابطہ طور پر اپنے دروازے دوبارہ کھول دیے اور عوام کو اس کے کچھ مشہور پرکشش مقامات کی سیر کی دعوت دی، جہاں 12 ربیع الاول کے موقع پر عوام کے لیے خصوصی مفت تقریبات منعقد کی جائیں گی اس حوالے سے ریسٹورنٹس بھی زائرین کیلئے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، جمعے سے اتوار تک نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی یاد میں ہونے والی خصوصی تقریبات میں شرکت کرنے والے مزیدار مینو سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں .


بتایا گیا ہے کہ 12ربیع الاول کی تقریبات شام 6 بج کر 15 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہیں گی جہاں المالد پرفارمنس پیش کی جائے گی، المالد مذہبی کلام کا ایک فن ہے اور اسے متحدہ عرب امارات کی ثقافت اور اقدار کو مجسم کرنے والے اور عرب و اسلامی ورثے میں جڑے ہوئے سب سے نمایاں مقامی، روایتی فن کی شکلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جب کہ تاریخی طور پر، المالد مذہبی اور سماجی تقریبات سے وابستہ رہا ہے اور اس نے مقامی کمیونٹیز کے تانے بانے کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے .
اسی طرح الوصل گنبد دنیا کی سب سے بڑی 360 ڈگری پروجیکشن سائٹ بھی اس موقع کے لیے ایک خصوصی شو سے روشن ہوگی اور زائرین روایتی اماراتی پرفارمنس سے لطف اندوز ہو سکیں گے جب کہ ایکسپو سٹی دبئی میں زائرین عوامی علاقوں میں مفت میں ٹہل سکتے ہیں . اس کے علاوہ ثقافت اور نوجوانوں کی وزارت ہفتہ کی شام 7 بجے ابوظہبی تخلیقی مرکز میں ایکسپریشنز آف مالد کے نام سے ایک پروگرام کی میزبانی بھی کرے گی، اس تقریب میں عشق رسول ﷺ کی عکاسی کرنے والے کلام، نظمیں اور پرفارمنس شامل ہوں گے، جس میں خطے بھر سے اماراتی اور عرب جوڑے شامل ہوں گے جو جشن میلاد میں حصہ لیں گے .

. .

متعلقہ خبریں