اسد عمر کا سائفر کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریکِ انصاف اسد عمر نے سائفر کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی پریشانی واضح تھی، میاں صاحب آئی ایم ایف کے معاہدے کے حوالے سے آپ کہتے ہیں کہ غداری ہوئی، وزیراعظم کی پارٹی نے فیٹف بل کے خلاف ووٹ ڈالے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ نیب کی 34 ترمیموں کا مسودہ تھا آخری وقت تک آپ نے اس فیٹف بل کی مخالفت کی، غداری آپ نے کی تھی جس کا ریکارڈ قومی اسمبلی میں موجود ہے۔اسد عمر نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ ایک سروے میں واضح ہوا کہ عمران خان اورپی ٹی آئی سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں سب سے آگے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب اگلا مقدمہ عمران خان پر بھینس چوری کا ہو گا کیوں کہ باقی تو کچھ رہ نہیں گیا، اسد عمر داتا دربار میں تھا اور پرچہ کٹا کہ آپ ایف 9 پارک میں لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی گزشتہ 5 ماہ میں ہوئی ہے۔اسد عمر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسے میاں صاحب آج بتا دیں کہ سلیکٹر کون ہے جس کا آپ ذکر کرتے ہیں۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

7 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

21 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

45 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

1 hour ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago