سیف علی خان نے فلم ’مہابھارتہ‘ میں کاسٹ ہونے کیلئے کیا شرط رکھی ہے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے نواب، اداکار سیف علی خان نے ایک مخصوص شرط کے ساتھ فلم ’مہابھارتہ‘ میں کاسٹ ہونے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔سیف علی خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران فلم’مہابھارتہ‘میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم ’مہابھارتہ‘ میں اداکاری کرنا چاہیں گے اگر کوئی اسے ہالی ووڈ فلم ’لارڈ آف دی رِنگز‘ جیسا بنائے۔ اُنہوں نے انکشاف کیا کہ’اس حوالے سے اجے دیوگن کے ساتھ بات بھی کر رہے ہیں‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’میرے خیال میں ہماری نسل کے لیے اس موضوع پر فلم بنانا ایک خواب ہے، ہر کوئی ایسا پراجیکٹ کرنا چاہتا ہے‘۔سیف علی خان کا کہنا ہے کہ ’ہم بمبئی کی فلم انڈسٹری میں ساؤتھ جیسی یا جتنا ممکن ہو سکے گا اتنی عظیم فلم بنائیں گے‘۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اداکار سیف علی خان کی نئی فلم ’وکرم ویدھا‘ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ 30 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو شائقین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا گیا۔ بالی ووڈ کی یہ فلم تامل زبان کی ہٹ فلم وکرم ویدھا کا ریمیک ہے، جس کی کہانی ایک سخت مزاج پولیس افسر وکرم کے گرد گھومتی ہے جو کہ ایک خطرناک گینگسٹر ویدھا کی تلاش میں ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اعلامیہ جاری، معیشت میں حکومتی مداخلت کم کرنے پر زور

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…

22 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…

24 mins ago

وہ چیز جسے بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…

27 mins ago

بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا کے فواد خان کے ساتھ اپنی فلم کے حوالے سے اہم انکشافات

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…

31 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم پھر ٹل گئی

وکلا کے دلائل مکمل، آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر…

34 mins ago

شہزاد رائے نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…

38 mins ago