سعودیہ میں 135 غیرملکی سمگلر گرفتار‘ بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں منشیات کے 135 غیرملکی سمگلر پکڑے گئے . سعودی گزٹ کے مطابق سعودی بارڈر گارڈز نے مملکت میں بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی متعدد کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے، مملکت کے مختلف سرحدی مقامات سے مجموعی طور پر 135 منشیات کے اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 36 شہریوں اور مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 99 غیر قانونی باشندے شامل ہیں .


سعودی بارڈر گارڈز کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے بتایا کہ سرحدی محافظوں کی گشت پر معمور ٹیموں نے نجران، جازان، عسیر، تبوک اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں 64 اعشاریہ 4 ٹن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے . القیرینی نے کہا کہ بارڈر گارڈز نے 1 ہزار 9 کلو چرس، 62 ہزار ایمفیٹامین اور 4 لاکھ 25 ہزار620 دیگر نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا، سمگلروں کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور سمگلرز اور ضبط شدہ منشیات کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا .
بتاتے چلیں کہ سعودی عرب نے منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے اور حال ہی میں مملکت کی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی اور آٹے کی بوریوں میں چھپا کرنشہ آورگولیاں سمگل کرنے والے 8 غیرملکی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں . سعودی حکام نے تقریباً 1 بلین ڈالر مالیت کی منشیات کو ضبط کیا ہے اور 8 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے، جو آٹے کی بوریوں میں چھپا کر47 ملین نشہ آور گولیا سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مملکت میں اب تک کی کارروائیوں میں پکڑا گیا منشیات کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے .
سعودی نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ حکام کو آٹے کی ایک بڑی کھیپ میں چھپائی گئی گولیاں ملنے کے بعد 6 شامیوں اور 2 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے خلاف رپورٹ درج کیے جانے کے بعد پراسیکیوشن کے ادارے کی تحویل میں دیا جائے گا . انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں منشیات سمگل کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے، جس میں ملزمان نے اپنے طور پر انتہائی چالاکی کا مطاہرہ کرتے ہوئے نشہ آورگولیاں آٹے کی بوریوں میں چھپائیں تاہم ان کی یہ مجرمانہ منصوبہ بندی دھری کی دھری رہ گئی .

. .

متعلقہ خبریں