ٹک ٹاک نے پاکستان کی ڈیڑھ کروڑ ویڈیوز ہٹادیں

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک نے قواعد کی خلاف ورزی پر اپنے پلیٹ فارم سے پاکستان کی ڈیڑھ کروڑ ویڈیو حذف کردیں، ہٹائی گئی ویڈیوز کے اعتبار سے پاکستان دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا .
معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹاک ٹاک نے دوسری سہ ماہی کیلئے نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ٹک ٹاک سے 3 ماہ میں عالمی سطح پر 11 کروڑ 38 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کردی گئیں .

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر پاکستان سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کردیں، ان میں سے 97 فیصد ویڈیوز پوسٹ کئے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ہٹا دی گئیں . رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 98 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے شکایت پر ہٹایا گیا . ٹک ٹک کے مطابق ادارے کے واشنگٹن، ڈبلن اور سنگاپور میں جدید مانیٹرنگ اینڈ انویسٹی گیٹو رسپانس سینٹرز بھی قائم کئے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں