طالبان کی بلیک لسٹ پر موجود ہر شخص کی جان خطرے میں ہے: اقوامِ متحدہ رپورٹ

نیویارک(قدرت روزنامہ) اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ طالبان سابق افغان حکومت اور نیٹو افواج کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کی تلاش میں گھر ، گھر جا رہے ہیں ۔ طالبان کی بلیک لسٹ پر موجود ہر شخص کی جان خطرے میں ہے ۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ طالبان ان لوگوں کے خاندانوں کو بھی ہراساں کر رہے ہیں ۔ یہ دعوی اقومِ متحدہ کے ساتھ کام کرنے والے رہپٹو نامی ادارے کی جانب سے ایک خفیہ دستاویز میں سامنے آیا ہے ۔ یہ ادارہ اقوام متحدہ کو خفیہ معلومات فراہم کرتا ہے ۔
ادارے کے مطابق طالبان نے تحریری حکم جاری کیے ہیں کہ اگر وہ لوگ اپنے آپ کو طالبان کے حوالے نہیں کرتے تو ان کے خاندان والوں کو حراست میں لے کر سزائیں دی جائیں گی ۔
طالبان کی بلیک لسٹ پر موجود ہر شخص کی جان خطرے میں ہے اور خدشہ ظاہر کیا کہ سابق حکومتی اور فوجی اہلکاروں کو بڑے پیمانے پر ہلاک کیا جا سکتا ہے ۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

15 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

20 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

27 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

34 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

41 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

52 mins ago