ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کو مینار پاکستان پر تشدد کا نشانہ بنانے کا معاملہ ، گرفتار کیئے جانے والے افراد کوتفتیش کیلئے کس کے حوالے کر دیا گیا ؟ بڑی خبر

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں سیکڑوں افراد کی جانب سے خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو دست درازی، ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کے کیس میں زیرِ حراست 20 افراد کو تفتیش کے لیے سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

مقامی اخبار ” جنگ نیوز “ کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو مینارِ پاکستان سے ملحقہ علاقوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تمام افراد کی تصاویر حاصل کردہ فوٹیجز سے بنائی گئی ہیں، تصاویرکو شناخت کے لیے نادرا بھجوایا گیا ہے۔لاہور پولیس کے ذرائع کے مطابق پولیس کو ان زیرِ حراست افراد کی شناخت کے لیے نادرا کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

لاہور پولیس نے بتایا ہے کہ نادرا کی رپورٹ آج پولیس کو موصول ہو جائے گی، رپورٹ کے بعد ملزمان کو متاثرہ لڑکی سے بھی شناخت کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا۔سینکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعے سے بے خبر رہی۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

4 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

4 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

4 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

4 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

5 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

6 hours ago