کراچی: فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق، ماں زخمی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی ماں سمیت متعدد زخمی ہوگئے . کراچی سینٹرل کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے راہ گیر خاتون زخمی ہوگئیں، جبکہ ان کی گود میں موجود ان کی نو ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی .


پولیس کے مطابق واقعہ نارتھ ناظم آباد میں متین فوڈ سینٹر کے قریب پیش آیا، مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی .
پولیس کے مطابق اس دوران جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر 24 سالہ خاتون حنا راشد شدید زخمی ہوئیں جبکہ ان کی گود میں موجود ان کی نو ماہ کی بچی انابیہ راشد جاں بحق ہوگئی . انہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی .

. .

متعلقہ خبریں