ونیزہ احمد کا عائزہ خان پر کی گئی تنقید پر وضاحتی بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی سُپر ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے معروف اداکارہ عائزہ خان کے سوشل میڈیا پر 12 ملین فالوورز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر اب انہوں نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ونیزہ احمد نے ایک نجی ٹی وی شو کے دوران عائزہ خان کو پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ونیزہ احمد نے اب یہ وضاحتی بیان سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنے بعد جاری کیا ہے۔
ونیزہ احمد نے کہا ہے کہ اُن کا اپنے اس بیان کے دوران اشارہ عائزہ خان کی طرف نہیں تھا، انہوں نے اپنے یہ بیان کے دوران خود کو سلیبرٹی قرار دینے والی ایک ٹک ٹاکر سے متعلق دیا تھا جس کے چھوٹی سی عمر میں لاکھوں فالوورز تھے۔

ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ میرے اس بیان کا مقصد یہ بتانا تھا کہ ایک طرف میرے جیسی شخصیت کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ خود کو سوشل میڈیا پر پروموٹ کروں۔

انہوں نے ایک طبی ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا کے استعمال کو ذہنی صحت کے لیے مضرِ صحت قرار دیا اور کہا کہ وقت بہت قیمتی چیز ہے، ایک بار ہاتھ سے نکل جائے تو دوبارہ واپس نہیں آتا ہے، اس کا عقلمندی سے استعمال کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ونیزہ احمد نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اپلوڈ کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا ہم ہونٹ اور منہ بگاڑ کر تصویریں لینے والے لوگ نہیں ہیں، تیار ہو کر، کیا کھا رہے ہو، کیا پی رہے ہو، کیا کر رہے ہو سب کچھ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دینا، بھئی ہم ایسا نہیں کر سکتے۔
ونیزہ احمد نے کہا تھا کہ کل ہی میں نے دیکھا کہ ایک پاکستانی اداکارہ کے 12 ملین فالوورز تھے، میں نے سوچا چلو اس کے پیج پر جا کر دیکھتی ہوں کہ اس اداکارہ کا ایسا کیا کارنامہ ہے (اس دوران نعمان اعجاز نے ونیزہ احمد کو بتایا کہ وہ اداکارہ عائزہ خان ہیں)۔ونیزہ احمد نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اُس اداکارہ کے اکاؤنٹ پر صرف تصویریں ہی تھیں۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

44 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

51 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago