امارات کے 60 دن کے سیاحتی ویزوں کا اجراء شروع ہوگیا

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے 60 دن کے سیاحتی ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کر دیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ٹریول ایجنٹس نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 60 دن کے وزٹ ویزوں کا اجراء شروع ہو گیا ہے، فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (ICP) کے ایک اعلان کے تحت یہ ان وسیع اصلاحات کا حصہ ہے، جسے ایڈوانسڈ ویزا سسٹم کے نام سے جانا جاتا ہے، جو 3 اکتوبر سے نافذ العمل ہوا ہے۔
سمارٹ ٹریول کے منیجنگ ڈائریکٹر عفی احمد نے کہا کہ ہم ایک کلائنٹ کے لیے 60 دن کا وزٹ ویزا حاصل کرنے والے پہلے لوگوں میں سے ایک ہیں، فی الحال ہم اس کے لیے 500 درہم وصول کر رہے ہیں۔ اسی طرح دیگر ٹریول ایجنٹس نے بھی 60 دن کے وزٹ ویزوں کے اجراء کی تصدیق کی ہے، دیرا ٹریولز کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے کلائنٹ کے لیے دو ماہ کا وزٹ ویزا حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، 30 دن کے ویزے کے مقابلے بچوں کے ویزے کی قیمت میں کچھ فرق ہے۔
پلوٹو ٹریولز کے بھرت ایڈسانی نے کہا کہ وہ اب بھی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کچھ وضاحتوں کا انتظار کر رہے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ 60 دن کا وزٹ ویزا نافذ ہو چکا ہے اور جاری کیا جا رہا ہے۔ ایڈوانسڈ ویزا سسٹم نے متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے ریزیڈنسی اور انٹری پرمٹ میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں، اپریل میں متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی طرف سے اعلان کردہ تفصیلات کے مطابق تمام داخلی ویزے جاری ہونے کی تاریخ سے 60 دن کے لیے درست ہیں۔
ماہرین کے مطابق پانچ سالہ ملٹی انٹری ٹورازم ویزا سب سے زیادہ مقبول ہے، اس کے لیے اسپانسر کی ضرورت نہیں ہے اور یہ کسی شخص کو ملک میں 90 مسلسل دنوں تک رہنے کی اجازت دیتا ہے اور اس میں اتنی ہی مدت کے لیے توسیع کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ قیام کی پوری مدت ایک سال میں 180 دنوں سے زیادہ نہ ہو، اس ویزا کے لیے درخواست جمع کرانے سے پہلے چھ ماہ کے دوران غیر ملکی کرنسیوں میں 4,000 ڈالر کا بینک بیلنس یا اس کے مساوی کرنسی ہونے کا ثبوت درکار ہوتا ہے۔
جاب ایکسپلوریشن یا بزنس انٹری ویزا 60، 90 یا 120 دنوں کے لیے جاری کیے جاتے ہیں، ویزا ان لوگوں کو جاری کیا جاتا ہے جنہیں پہلی، دوسری یا تیسری مہارت کی سطح میں درجہ بندی کی گئی ہے جو وزارت انسانی وسائل اور اماراتی کے مطابق ہے، دنیا کی بہترین 500 یونیورسٹیوں کے نئے گریجویٹس بھی درخواست دے سکتے ہیں، کم از کم تعلیمی سطح بیچلر ڈگری یا اس کے مساوی ہونی چاہیے۔

Recent Posts

کوئٹہ،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،2 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار…

2 mins ago

کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں نظارت خانے میں کھڑی 100 سے زائد…

15 mins ago

بلوچستان: کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض جان کی بازی…

24 mins ago

صدارتی انتخابات ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی…

30 mins ago

حکومت کی آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہوگیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ حکومت کا…

36 mins ago

کیا قوم کو منی بجٹ کا سرپرائز ملنے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے وفاقی حکومت نے…

44 mins ago