امریکا نے اشرف غنی کو افغانستان سے لاتعلق قرار دے دیا‎

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکا نے سابق صدر اشرف غنی کو افغانستان سے لاتعلق قرار دے دیا . امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اشرف غنی اب افغانستان میں کسی اہمیت کے حامل نہیں رہے .

ان کی افغانستان میں حیثیت ختم ہوچکی ہے . دوسری جانب امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو افغانستان سے باحفاظت نکالنے کے لیے امریکی فوج انخلا کی ڈیڈلائن 31 اگست کے بعد بھی ملک میں رہ سکتی ہے . میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں جو بائیڈن نے کہا کہ ڈیڈلائن سے قبل افغانستان سے امریکیوں اور امریکی اتحادیوں کو نکالنے کے لیے امریکہ ہر ممکن کوشش کرے گا . جب ان سے پوچھا گیا کہ 31 اگست کے بعد اگر کوئی امریکی شہری افغانستان میں رہ جاتا ہے تو انتظامیہ کس طرح اس کی مدد کرے گی؟ پر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر وہاں امریکی شہری رہ جاتے ہیں تو ہم انہیں نکالنے کے لیے وہاں موجود رہیں گے . . .

متعلقہ خبریں