احمد مسعود کا طالبان کیخلاف مزاحمت کا اعلان

کابل(قدرت روزنامہ)افغانستان کے مرحوم رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔بتیس سالہ احمد مسعود نے امریکی اخبار میں ایک مضمون لکھا جس میں کہا کہ افغان فوج کے ارکان اور اسپیشل فورسز یونٹ کے کچھ ارکان بھی ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ان کے پاس اسلحہ اور گولہ بارود بھی موجود ہے جو ہم نے اپنے والد احمد شاہ مسعود کے زمانے سے جمع کر رکھا تھا کیوں کہ ہمیں معلوم تھا کہ یہ دن آ سکتا ہے۔احمد مسعود نے بتایا کہ اس کے علاوہ جو فوجیں

ہمارے ساتھ آن ملی ہیں وہ بھی اسلحہ اور گولہ بارود ساتھ لائی ہیں۔واضح رہے کہ مرحوم رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود اس وقت اپنے آبائی علاقے وادی پنج شیر میں موجود ہیں جس پر طالبان نے ابھی قبضہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر طالبان وادی پنج شیر پر حملہ کریں گے تو انہیں ہماری جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

5 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

10 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

17 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

24 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

31 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

42 mins ago